ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورو میں 50 سالہ کورونا کے مریض نے اسپتال کی چھت سے چھلانگ لگا کر کی خودکشی

بنگلورو میں 50 سالہ کورونا کے مریض نے اسپتال کی چھت سے چھلانگ لگا کر کی خودکشی

Mon, 27 Apr 2020 17:53:41    S.O. News Service

بنگلورو،27؍اپریل (ایس او نیوز) بنگلورو کے وکٹوریہ اسپتال میں پیر کو ایک 50 سالہ کورونا کے مریض نے اسپتال کی عمارت کی چھت سے کود کر خود کشی کر لی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کی جانچ میں مثبت پائے جانے کے بعد اسے یہاں داخل کرایا گیا تھا، جہاں اس نے عمارت سے کود کر خودکشی کر لی۔ وہ کچھ دن قبل سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد ڈاکٹر کے پاس گیا تھا اور اسی دوران کورونا کی گرفت میں آ گیا۔

کرناٹک میں اب تک 503 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے اور 182 افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا ہے۔ ریاست میں اب تک 19 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


Share: